ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گجرات میں درج فہرست ذات وقبائل کے معاملوں کی سماعت کو 16خصوصی عدالتوں کا قیام

گجرات میں درج فہرست ذات وقبائل کے معاملوں کی سماعت کو 16خصوصی عدالتوں کا قیام

Thu, 22 Sep 2016 19:44:52  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گجرات میں دلت تحریک کے پیش نظر ریاستی حکومت نے درج فہرست ذات وقبائل استحصال قانون کے تحت مقدمات کی فوری سماعت کے لیے پوری ریاست میں 16خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔گجرات لاء محکمہ کی جانب سے آج جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ عدالتیں یکم اکتوبر سے کام کرنا شروع کر دیں گی اور ان عدالتوں میں درج فہرست اور درج فہرست قبائل(ظلم روک تھام قانون 1989)کے تحت معاملات کی ہی سماعت ہوگی۔ان عدالتوں کا قیام 15اضلاع میں ہوگا۔احمد آباد میں دو الگ الگ عدالتیں قائم ہوں گی ،احمد آباد( دیہات )اور شہر دیوانی عدالت، احمد آباد۔دیگر اضلاع میں جہاں ان خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں آئے گا، ان میں آنند، بناس کا نٹھا(پالن پور میں) بھروچ، بھاؤنگر، گاندھی نگر، جام نگر، جونا گڑھ، کچھ (بھج میں) مہیسانا،پاٹن ، راج کوٹ، سورت، سریندرنگر اوڈ وڈرہ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان عدالتوں کا قیام گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ صلاح و مشورے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔یہ اعلان دلتوں طرف سے کمیونٹی کے لیے انصاف کی مطالبہ کو لے کر تحریک کے پس منظر میں ہوا ہے۔گر سومناتھ ضلع میں 11؍جولائی کو ایک مردہ گائے کی کھال اتارنے کو لے کر چاردلت نوجوانوں کی پٹائی کے بعد دلت کمیونٹی کے لوگ پوری ریاست میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔حال میں مختلف احتجاجی ریلیوں میں دلت کارکنوں نے ظلم سے متعلق معاملات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔


Share: